شمالی آسنسول کامعروف سماجی ادارہ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے انسانی خدمت کے مقصد سے اتوار کے دن ایک مقامی میرج ہال میں مفت صحت جانچ کیمپ کاانعقاد کیا۔سٹیزن اسپتال درگاپور کے تجربہ کارجنرل فزیشئین،کارڈیولوجسٹ،نیورولوجسٹ اور ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹروں نے کیمپ میں آئے 210لوگوں کی نہ صرف مفت صحت جانچ کیا بلکہ ان کی پریشانیوں کے پیش نظر مفیدمشوروں سے بھی نوازہ۔انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد صدام،جوائنٹ سکریٹری صدام حسین اور قانونی مشیر محمدریاض خان سمیت تمام ارکان نے کیمپ میں آنے والے مہمان آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق،ہیڈٹیچر سمیع خان،شکشا بندھو مختار عالم،محمد کمال الدین اور مختار عالم ودیگر کااستقبال کرتے نظرآئے۔











Post Views: 211








