آسنسول 20 اگست : گائے تسکری معاملے میں 10دن کی پولس حفاظت کی مدت مکمل ھونے کے بعد سنیچر کے دن آسنسول کے خصوصی سی بی آئی عدالت میں بیربھوم کے ترنمول کانگریس ضلع سبھاپتی انوبرت منڈل کوپیش کیاگیا۔اس دن اسی معاملے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کاحوالہ دے کر سی بی آئی ازسر نو انوبرت منڈل کوپولس حفاظت میں لئے جانے کی عرضی داخل کی ۔سی بی آئی کے وکیل کالی چرن مشرا نے پولس تحویل میں لئے جانے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ پوچھ تاچھ میں وہ تعاون نہیں کررہےہیں۔گذشتہ دس دنوں کی پولس تحویل میں پوچھ تاچھ کے دوران کچھ اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ان باتوں کی جانچ کیلئے مزید پولس تحویل کی ضرورت ہے۔اسکے جواں میں انوبرت منڈل کے وکیل سندیپ گنگولی اور انربن ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے موکل مکمل تعاون کررہے ہیں ۔جب جب بلایا گیا ہے تب تب وہ پہنچے ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ انکی طبیعت اچھی نہیں ہے۔اس لئے کسی بھی شرط پر انہیں ضمانت دی جائے اس دن دوپہر ایک بجے پورے ایک گھنٹے تک دونوں فریق کے وکیلوں کے درمیان سوال وجواب ہوئے۔تمام دلائل سننے کے بعد جج راجیش چکرورتی نے انوبرت کی ضمانت عرضی رد کرتے ہوئے مزید 4 دنوں کیلئے پولس حفاظت میں بھیجے جانے کی ہدایت دی۔
















