رانی گنج : پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں گزشتہ 23 دسمبر سے 26 دسمبر تک انٹر نیشنل آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ایگزیبیشن میں بنگلہ دیش سمیت بھارت،ترکی اور اٹلی کے 36 مصوروں نے حصہ لیا۔72 تصاویر میں پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول کے رانی گنج کمار بازار علاقہ کے رہنے والے تارک ناتھ منڈل کی بناءی تصویر کو کافی سراہا گیا۔ججوں نے اس تصویر کو نایاب تصویر کا خطاب دیا۔بنگلہ دیش سے واپس اپنے ملک اپنے شہر لوٹنے پر تارک ناتھ کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس ایگزیبیشن میں 4 ممالک کے 36 آرٹسٹ نے حصہ لیا تھا۔انکی تصویر کو نایاب تصویر کا خطاب ملا۔تارک ناتھ نے بتایا کہ وہ 8 سال کی عمر سے ہی وہ تصویر بنانا شروع کر چکے تھے۔اس فن میں وشوا بھارتی کے آرٹ ڈیپارٹمنٹ کے استاد سشیل پال نے انکی رہنمائی کی۔فن مصوری کی باریکیاں انہیں سمجھاءی۔آج انکی رہنمائی کی بدولت یہ خطاب جیت کر اپنے ملک لوٹا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ آج میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔تارک ناتھ نے اپنے والدین کے ساتھ استاد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں،انکی دعاءوں اور محنت کانتیجہ ہے۔سب سے دلچسپ بات انہوں نے یہ بتائی کہ مصوری سے انہیں اس قدر محبت ہے کہ انہوں نے نیوی میں انجینیئر نگ کی نوکری چھوڑ دی۔










