Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انڈال ائیر پورٹ سے جئے پور اور پٹنہ کے لیے انڈیگو کی خدمات 30 مئی سے شروع ہونے جارہی ہے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگا پور : انڈال کے قاضی نذرل ہوائی اڈہ سے گلابی شہر جئے پور اور پٹنہ کے لیے انڈیگو فلائٹ کی خدمات عنقریب شروع ہونے جارہی ہے۔اس خدمات کے شروع ہونے سے پنک سیٹی جے پور جانے والوں کا مسلہ آسان ہوجائے گا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق آیندہ 30 مئی سے خدمات سروس بحال ہوجائے گی۔ہفتہ میں 3 دن منگل،جمعرات اور سنیچر کے دن قاضی نذرل ہوائی اڈہ سے پرواز شروع ہوگی اور پٹنہ ہوائی اڈہ پر نصف گھنٹہ قیام کے بعد جئے پور کے لیے فلائٹ روانہ ہوگی۔اس خدمت کے بعد مسافروں کو پٹنہ جانے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔وہ صرف ڈیڑھ گھنٹہ میں ہی پٹنہ پہنچ جائیں گے۔وہیں راجستھان جانے کے لیے اب 24 گھنٹے نہیں لگیں گے بلکہ 2 گھنٹہ میں راجستھان پہنچ جائیں گے۔انڈال ائیر پورٹ سے پٹنہ تک کا کرایہ تقریباً 3000 روپیے اور جے پور کے لیے 7000 روپیے۔اس خبر سے لوگوں میں خوشی کا‌ماحول ہے۔ونود گپتا ،سچن رائے ،مکیش توڈی،اجیے کھیتان،شنکر شرما،جگدیش باگڑی،نریش اگروال،شمبھو جھا،سندیپ بھلوٹیا،آر پی کھیتان،سرجیت سنگھ مکڑ،سچن بلودیا،گروندر سنگھ،روی متل،ستپال سنگھ کور و دیگر نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔