آسنسول : اکھل بھارتیہ مارواڑی سمیلن بنگال شاخ کی صدر بنیتا اگروال اورسکریٹری کنچن ڈرولیا آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی آسنسول شاخ کا جائزہ لینے پہنچی۔
آسنسول کلب میں منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں دونوں معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال آسنسول شاخ سمیتی کی جانب سے کیا گیا۔ ان کے استقبال میں ڈانس اور موسیقی کے پروگرام پیش کئے گئے۔ آسنسول شاخ کی صدر سونل اگروال نے افتتاحی کلمات پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ شاخ کی سکریٹری کانتا کھومکا نے پروگرام کو منظم انداز میں ترتیب دے کر ایک اچھا تاثر پیش کیا۔
خازن چترا لیکھا نے شکریہ کے کلمات اداکئے۔مہمانوں کو شانہ زیب، پودے اور مٹی کی صراحی تحفہ میں دی گئی۔آسنسول شاخ کی خاتون ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے شہر سے 4خواتین ریاستی سطح پر تنظیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ موقع پر تنظیم کے ذریعہ ایک خاتون کو سلائی مشین بھی عطا کیا گیا۔ پری ویڈنگ سوٹ پر شاخ کی خواتین نے ایک ڈرامہ پیش کر ایک اچھا پیغام دیا۔ موقع پر ریکھا گاڈی وان،شیتل جالان، پریما کھومانی،نیدھی بھاروکا، لکشمی اگروال، رچنا ماکھوریا،بندنا اگروال و دیگر موجود رہیں۔


















