رانی گنج : بی جے پی کی خاتون رہنما و آسنسول جنوبی اسمبلی حلقہ کی ایم ایل اے اگنی مترا پال بی جے پی امیدواروں کے ساتھ پیدل بی ڈی او دفتر پہنچی۔یہاں انہوں نے ابھشیک بنرجی کے نءے جوار پروگرام پر طنز کرتے ہوءے کہا کہ ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور ابھشیک بنرجی ترنمول کے نیتاءوں اور رضاکاروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ایم ایل اے نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی کو اپنے ترقیاتی کام پر اتنا بھروسہ ہوتا تو بی جے پی امیدواروں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے نہیں روکا جاتا۔ممتابنرجی جانتی ہیں کہ انہوں نے بنگال کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔اس لیے آج اپوزیشن کے امیدواروں کو پرچہ داخل کرنے سے روکا جارہا ہے ان کے ساتھ مارپیٹ کی جارہی ہے۔ابھشیک بنرجی نے کہا کہ وہ نو جوار مہم کے تحت امیدواروں کا انتخاب کریں گے اگر سچ میں ایسا ہے تو اب صرف 2 دن باقی بچے ہیں۔ترنمول نے اپنے امیدوار ں کی فہرست جاری کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا یہاں پرانے اور نءے لوگوں کے درمیان ٹکراءو کامعاملہ ہے۔ترنمول کانگریس میں ممتا کی نہی چلتی اور ابھشیک بنرجی سوپر سی ایم بن گیے ہیں۔اگنی مترا پال نے کہا کہ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو بنگال میں صرف بم اور گولی کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔رانی گنج کے بی ڈی او ادھیک بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی کوءی شکایت نہیں ہے۔واضح ہوکہ رانی گنج میں 93 گرام پنچایت اور 16 پنچایت کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔تکنیکی طور پر مرکز میں امیدوار سمیت صرف 2 لوگ ہی موجود رہ سکتے ہیں۔بی ڈی او نے کہا کہ انکے پاس ایسی کوءی خبر نہیں کہ پرچہ نامزدگی کے وقت زیادہ لوگ موجود تھے۔










