برن پور: ڈسٹرکٹ کونسل فار اسکول گیمس اینڈ اسپورٹس ، پچھم بردوان کے زیر اہتمام فرسٹ پچھم بردوان ضلع لیول اسکول چمپئن شپ 2023 کے 14,17,19کے اندر بوائز اینڈ گرلز مقابلے میں ایڈوانس اسپورٹس کراٹے ڈو اینڈ فٹنس اکاڈمی کے پانچ کھلاڑیوں نے (تین گولڈ اور دو سلور ) سب ڈویژن میں میڈل حاصل کرنے کے بعد ضلع کھیلنے کے لئے نندانک ہال روپ نارائن پور میں پانچ نے میڈل حاصل کیا اور دو کھلاڑی ریاستی مقابلہ میں حصہ
لینے کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔
اے ایس کے ایف اے کے کوچ سنسی محمد اخلاق نے بتایا کہ ایس جی ایف آ ئی اسکول گیم میں فلک اشرفی نے انڈر 17 کے 44 کیلو میں، ثنا آفرین انڈر 19 کے 44 کیلو میں ، آفرین کوثر نے انڈر 17 کے 48 کیلو میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ روپیش کمار مہتو نے انڈر 17 کے 50 کیلو میں چاندی اور خوشی پرساد نے انڈر 17 میں چاندی کا میڈل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی اکاڈمی کے کھلاڑیوں نے گولڈ اور سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں ۔ ریاستی مقابلے میں بھی دو منتخب کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کر کے گولڈ میڈل ضرور حاصل کرینگے ۔

























