Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ای سی ایل سون پور بجاری ایریا میں فورٹ نائٹ سوچھتا پکھواڑا کا اختتام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_0

ای سی ایل سون پور بجاری ایریا کے ذریعہ منعقدہ 15 روزہ سوچھتا پکھواڑا کا اختتام سنیچر کے دن تقسیم انعامات کے ساتھ ہوا۔16جون کو حلف برداری کے بعد سے مختلف النوع پروگرام منعقد کیے گۓ ۔اس دوران ڈوبرانا پرائمری اسکول میں بچوں کے درمیان کوئز مقابلہ ہوا اور 20 بچوں کو انعام و اکرام سے نوازا گیا ۔ڈوبرانا گاؤں میں شجر کاری کی گئی ۔اس کے ساتھ صاف صفائی سے متعلق لوگوں میں بیداری مہم بھی چلائی گئی اس کے لیے ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔سوچھتا پکھواڑا پر عمل کرتے ہوئے سون پور بجاری ایریا دفتر، گلاس ہاؤس پروجیکٹ، رابندر نگر کالونی، وویکا نند کالونی میں صفاءی مہم چلائی گئی ۔پروگرام کے تحت بجاری علاقہ میں صحت جانچ کیمپ بھی لگایا گیا۔سنیچر کے دن سون پور بجاری ایریا جنرل منیجر آنند موہن، ایریا پرسنل منیجر ابیر مکھرجی، ایریا سرو آفیسر ارون کمار چٹرجی و دیگر موجود رہے ۔