Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بارابنی میں ترنمول امیدوار ودھان اپادھیائے کی گھر گھر مہم، عوامی مسائل کے حل کا وعدہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھان اپادھیائے نے انتخابی مہم کے دوران براہِ راست عوام تک پہنچ کر گھر گھر جا کر رابطہ مہم چلائی۔ پیر کے روز انہوں نے سالانپور کے کھدیکا گاؤں میں لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
مہم کے دوران انہوں نے مقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے علاقے میں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بدھان اپادھیائے نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں اور پینے کے پانی جیسے شعبوں میں کافی ترقی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اب بھی کئی گھروں میں بنیادی سہولیات کی کمی ہے اور ہر گھر تک پانی کی فراہمی نہیں پہنچ سکی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ضلع پریشد کے کرمادھیكش محمد ارمان، سالانپور بلاک ترنمول کانگریس کے نائب صدر بھولا سنگھ، ترنمول رہنما فچو باوری سمیت دیگر کارکنان اور حامی بھی موجود تھے۔