Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*براکر میں ہورڈنگ کھمبے پر چڑھ کر نوجوان نے کی خود‌کشی کی کوشش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

براکر 2 جولائی: کلٹی تھانہ کے تحت براکر پولس چوکی بس اسٹینڈ احاطہ میں ایک ہورڈنگ کے کھمبے میں چڑھ کر ایک شخص کی خود کشی کی کوشش سے علاقہ میں سنسنی پھیل گیی۔واقعہ جمعہ کی شام 4بجے کا ہے۔براکر نیما‌کنالی‌علاقہ کا رہنے والا 25سالہ گووندا داس نے براکر بس اسٹینڈ کے پاس ایک ہورڈنگ کے کھمبے پر چڑھ کر پھانسی لگانے کی کوشش کی۔اسے اس طرح کی حرکت کرتے۔ دیکھ کھمبے کے نیچے کھڑے دیکھ 22سالہ نوجوان ابھشیک چودھری اس نوجوان کو بچانے کے لئے کھمبے پر چڑھنا شروع کردیا۔اسکے پیچھے اور دو لوگ چڑھے۔تینوں نوجوانوں نے کھمبے پر چڑھ کر گووندا کو نیچے اتارا۔خبر پاکر براکر پولس چوکی کی پولس موقعے پر پہنچی۔گووندا کو بچانے والے نوجوانوں کا پولس نے شکریہ ادا کیا اور گووندا کو اپنی جیپ میں بٹھا کر یہ کہتے ہوئے لے گئے


 


کہ اسے گھر چھوڑ دیں گے۔ پولس کے مطابق گووندا نشہ کی حالت میں تھا۔اس سے قبل بھی گووندا کیی بار خود کشی کی کوشش کر چکا ہے۔ گووندا کی جان بچانے والے ابھشیک چودھری نے بتایا کہ وہ کسی کام سے بیگونیا موڑ جارہے تھے اسی وقت انہوں نے دیکھا کہ ایک نوجوان ہورڈنگ کھمبے پر چڑھ کر پھانسی لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔میں اسکی جان بچانے کی کوشش میں کھمبے پر چڑھنے لگا‌میرے پیچھے دو لوگ اور آیے ۔اس طرح اسکی جان بچائی جاسکی۔