Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور رضا اکاڈمی کا سالانہ ثقافتی و تقسیم انعامات پروگرام برن پور سمپریتی ہال میں منعقد ہوا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : صنعتی شہر برن پور کے اسمعیل میں واقع برن پور رضا اکاڈمی کا سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کا پروگرام اتوار کے دن سمپرتی ہال میں منعقد ہوا۔مہمان خصوصی کے طور پر آسنسول رحمانیہ ہائی اسکول کے سابق ہیڈ ماسٹر غلام رسول،برن پور ایسکو اسٹیل پلانٹ کے سی جی ایم ایم ای شمسی، رضا اکاڈمی کے بانی ماسٹر ساجد حسین،رانی گنج اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، سماجی کارکن سید محمد اقبال موجود رہے۔واضح ہوکہ ملک عزیز ہندستان میں کورونا نحوست کی وجہ کر گزشتہ 2 سالوں سے تمام تعلیمی اداروں میں تقریبات کا سلسلہ منقطع تھا۔ملک کے حالات سازگار ہونے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں حسب سابق تعلیمی سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ تعلیمی مظاہرہ اور سالانہ تقریبات کا عمل شروع ہوا۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر برن پور رضا اکاڈمی میں بھی اتوار کے دن سالانہ تقریب و جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔طلبہ کے لیے کلچرل پروگرام کے علاوہ مختلف ایونٹس بھی رکھے گیے۔ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز درجہ پنجم کی طالبہ حبیبہ سعدیہ کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسکا انگریزی ترجمہ درجہ ششم کے محمد ریحان نے کیا۔بعد ازاں بھگوت گیتا کا شلوک انگریزی ترجمہ کے ساتھ درجہ سوئم کے سوربھ اور روہن نے کیا۔بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ مشترکہ طور پر ام کلثوم اور حبیبہ سعدیہ نے پیش کرکے سامعین سے ڈھیروں دعائیں لی۔مختلف زمرے میں منقسم مقابلہ جاتی پروگرام میں اکاڈمی کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اکاڈمی کے سالانہ اسپورٹس میں اول، دوئم اور سوئم مقام‌حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔