Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور سوشل ویلفیئر کمیٹی والنٹری بلڈ ڈونرس کا 40 واں یوم تاسیس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور: برن پور سوشل ویلفیئر کمیٹی والنٹری بلڈ ڈونرس کا 40 واں یوم تاسیس بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ برن پور میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمانان کے طور پر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک ، ڈپٹی میئر وسیم الحق ، ممبر میئر ان کاؤنسل گروداس چٹرجی ، سرجیت سنگھ مکر، نریش اگروال، اشوک ردرا ، سی او ایم ایچ ڈاکٹر محمد یونس، برن پور اسپتال کے ڈاکٹر ابھیے جھا، رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی، برن پور گردوارہ کمیٹی کے سکریٹری سریندر سنگھ، آسنسول میونسپل کارپوریشن کک کاؤنسلر کہکشاں ریاض، سیما منڈل، سید محمد اقبال ، مختلف اضلاع سے تشریف لائے بلڈ ڈونیشین سے منسلک افراد و دیگر مہمانان موجود رہے۔ اس پروگرام میں میں سال بھر خون عطیہ کیمپ اور خون کے لئے جدوجہد کرنے والے تنظیموں کو ایوارڈ پیش کئے گئے۔اس موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس تنظیم کے روح رواں پربیر دھر اور ان کی بیٹی تنمینا دھر نے اپنی بھر پور محنت سے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔