Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور میں یوم شہداء کے موقع پر میگا خون عطیہ کیمپ اور مختلف النوع رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : یوم شہیداء کے موقع سکھ ویلفیئر سوسائٹی (مغربی بنگال) اور شہید بھگت سنگھ ویلفیئر سوسائٹی برن پور کے زیر اہتمام برن پور کے اپر روڈ موڑ کے ‌نزدیک جمعرات کی شام 11واں میگا خون عطیہ کیمپ و مختلف النوع پروگرام مشترکہ طور پر کیا گیا۔ جس میں کافی تعداد میں مہمانان میں آسنسول کارپوریشن کے کاؤنسلر اشوک ردرا، کاؤنسلر و آسنسول جنوبی اسمبلی حلقہ کے ترنمول کانگریس بلاک صدر انوپ ماجی ، کاؤنسلر و بلاک مہیلہ ترنمول کانگریس صدر کہکشاں ریاض، کاؤنسلر سیما منڈل ، کاؤنسلر گرمیت سنگھ ،کاؤنسلر راکیش شرما، آسنسول کارپوریشن شعبہ صحت کے انچارج ڈاکٹر گانگولی، خون عطیہ کیمپ کے روح رواں پربیر دھر و تنمینا دھر، آسنسول شمار آف کامرس کے نریش اگروال، مارواڑی مہیلا کمیٹی کی صدر نیدھی پکاری و دیگر نے شرکت کر کے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا۔ سوسائٹی کی جانب سے تمام مہمانوں کو شانہ زیب اور مومنٹو دیکر عزت افزائی کی گئی۔ اس پروگرام میں بچوں اور بچیوں نے کراٹے کی نمائش، ثقافتی پروگرام پیش کر کے سامعین کا دل جیت لیا۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والوں میں سرجیت سنگھ مکڑ،کلدیپ سنگھ سلوجا ،جگدیش سنگھ سندھو کے علاوہبہت سارے سوسائٹی کے ممبران کی بھر پور کوششیں رہیں۔