برن پور : آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے دھرم پور شائینگ اسٹار کلب گراؤنڈ میں اتوار کی دیر شام بڑے ہی شاندار طریقے سے پائل ملٹی پلازہ کے زیر اہتمام برن پور پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن تھری کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ جس میں دیبجیوتی ٹائیگر اور نیتاجی فرنینڈس سوشل ویلفیئر سوسائٹی ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ فائنل مقابلہ دس دس اوور کا تھا جس میں نیتاجی فرنینڈس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی اور دس اوور میں 141 رن بناکر دیبجیوتی ٹائیگر کو 142 رن بنانے کا چیلنج کیا۔ دیبجیوتی ٹائیگر کی ٹیم شروع میں چار وکٹ کھو کر ناظرین کو کافی مایوس کیا لیکن آہستہ آہستہ ٹیم نے خود کو سنبھالا اور لگاتار کئی چھکے مار کر میدان کے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ دیبجیوتی ٹائیگر کی ٹیم کو آخیر میں جیت کے لیے ایک بال میں چھ رن کی ضرورت تھی جسے بنانے میں ناکام رہی۔ اس طرح فائنل مقابلہ کافی دلچسپ رہا۔ زبردست آتش بازی اور ڈھول تاشے کے ساتھ انعامات کی تقسیم شروع ہوئی اور فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو انعامات کے علاوہ اونر کو ٹرافی اور 60 ہزار روپے کا چیک جبکہ شکست کھانے والے ٹیم کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے کا چیک اور سبھی کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے ۔ ساتھ ہی مین آف دی میچ ، مین آف دی سریز، بیسٹ بالر ، بیسٹ بیٹسمین ، بیسٹ ڈسپلن ٹیم اور ٹورنامنٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ، فلڈ میں صفائی کرنے والوں کے علاوہ دیگر ممبران جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیابی کی منزلوں تک پہنچانے میں اپنا تعاون دیا ،ان سبھوں کو انعامات دیئے گئے ۔ مہمانان میں ہیرا پور تھانہ کے افسر انچارج ایس ایس ٹھاکر، سرکل انسپکٹر ، آسنسول کورٹ کے معروف وکیل شومناتھ، مہادیو، رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، آسنسول کارپوریشن بورو 7 کے چیئرمین شیبانند باؤری، کونسلر و آسنسول ساؤتھ پلاک ترنمول کانگریس صدر انوپ ماجی، وارڈ کونسلر و آسنسول ساؤتھ بلاک مہیلا ترنمول کانگریس بلاک صدر و مغربی بنگال اردو اکاڈمی رکن کہکشاں ریاض ، کونسلر سمیت ماجی و کئی معزز شخصیات اسٹیج پر
موجود رہے۔
اسٹیج کی نظامت آسنسول کے معروف ناظم و پچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع چیئرمین سید محفوظ الحسن ( مونو) نے اپنے اچھوتے انداز میں میں نظامت کرکے میچ کو چار چاند لگادیا۔ واضح ہو کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی تقریب 3 فروری کی دیر شام کو ہوا تھا اور ٹورنامنٹ کے کھیل کا آغاز 4 فروری سے ہوا ۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔