ینگ جنریشن بلڈ ڈونیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے روح رواں بلال خان اور خون عطیہ تحریک کے محرک بابا پر بیر دھر مشترکہ طور پر گزشتہ دو تین دنوں سے آسنسول ضلع اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ایک مریض کنائی شرما (42) کے لیے (-)A خون کا انتظام کر انہیں مہیا کرا رہے ہیں۔اس کی جانکاری دیتے ہوئے آسنسول اردو فاؤنڈیشن کے فعال و متحرک ممبر بلال خان نے بتایا کہ مریض کنائی شرما کو دو تین دنوں کے اندر 5 یونٹ اے نیگیٹیو خون انتظام کر کے دیا گیا۔کمیاب گروپ کے اس خون کے انتظام کے لیے ینگ جنریشن بلڈ ڈونیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے ممبر آنند نے بھی اپنا بھر پور تعاون پیش کیا اور اپنے خون کا عطیہ دیا۔
Post Views: 308










