آسنسول : آسنسول کے اوشا گرام میں واقع بی بی کالج میں بین الاقوامی اوزون ڈے کے موقع پر سیمینار کے ساتھ ساتھ پوسٹر بنانے کامقابلہ اور بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ بنانے کے مقابلہ کاانعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں بی بی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امیتابھ باسو نے کہا کہ 16ستمبر کو بین الاقوامی اوزون ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر بی بی کالج میں اس مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس سیمینار کے ذریعہ طلبہ کو اوزون لئیر سے روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نےبتایا کہ آج بردوان یونیورسٹی سے ایکسپرٹ آءے تھے انہوں نے سیمینار مینحصہ لیا اور طلبہ کو اہم جانکاریاں دیں۔طلبہ کو بتایا گیا کہ اگر ہم لوگ آلودگی کو کم کر دیں تو اوزون لائیر کو ڈیمج ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔19دسمبر 1964کو یونایٹیڈ نیشن جنرل اسمبلی نے اوزون پرت کی حفاظت کے لیے 16ستمبر کو ورلڈ اوزون ڈے کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا تھا۔1964کے بعد سے ہی ورلڈ اوزون ڈے ہر سال منایا جاتا ہے۔














