*آسنسول 20 جون : آسنسول میونسپل کارپوریشن میں بی پی ایل کوارٹر ملنے کی افواہ سن کر کافی تعداد میں لوگ کارپوریشن دفتر پہنچے جس سے کارپوریشن دفتر میں ہنگامی کی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ کار پوریشن کے ڈپٹی میئر وسیم الحق اور ایم ایم آیی سی گروداس چٹرجی نے سنبھالا ۔ لوگوں کو خبر ملی تھی کہ جمعرات کے دن کارپوریشن میں بی پی ایل والوں کے لئے فارم بھرے جاییں گے ۔ کارپوریشن ک ڈپٹی میئر وسیم الحق نے بتایا کہ فی الحال کارپوریشن کی جانب سے بی پی ایل کوارٹر ملنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ لیکن بدھ کے دن کچھ لوگ سفید کاغذ پر درخواست جمع کیے ۔ اس خبر کو سن کر لوگ جمعرات کے دن کارپوریشن پہنچے* ۔
Post Views: 124












