Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بے موسم بارش سے برن پور وارڈ 94 چاسہ پٹی کے کسان کی حالت ناگفتہ بہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : آسنسول کارپوریشن کے تحت وارڈ 94 چاسہ پٹی علاقہ میں سینکڑوں ایکڑ فصل بے موسم برسات کی وجہ کر سڑ گل رہے ہیں۔باقی کے بچے کچے فصل میں کیڑے لگ چکے ہیں جو فصلوں کو تیزی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔کسان فصلوں کو مناسب قیمت پر فروخت کرنے کے لیے کافی تگ و دو کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔کبھی کھاد تو کبھی جراثیم کش دوائوں کا چھڑکاؤ کر کے فصلوں کو برباد ہونے سے بچانے کی کوشش میں جٹے ہیں۔ان تمام کوشش کے درمیان اچانک موسلادھار بارش شروع ہوجاتی ہے۔کھیت تالاب کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ کسان کسی طور پر کھیتوں سے پانی نکال کر فصلوں کو سڑنے گلنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کھیت کیچر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ امسال فصل اچھی ہونے سے کسانوں کے چہروں پر خوشی جھلک رہی تھی۔ درگا پوجا اچھے ڈھنگ سے گزرنے کی امید جتائی جارہی تھی لیکن بے موسم برسات نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔نوجوان کسان وکاش سنگھ بتاتے ہیں کہ ہر سال بارش ہوتی ہے برسات کے مناسبت سے فصل لگاتے ہیں۔جس کی وجہ کر فصل خراب ہونے کا خدشہ کم رہتا ہے۔بہت زیادہ منافع تو نہیں ہوتا لیکن اتنی آمدنی ہوجا تی ہے کہ گزر بسر ہوجاتا ہے۔لیکن امسال بن موسم برسات نے کھیت میں لگے ہرے بھرے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا یا ہے۔کھیتوں میں لگے فصل سڑ گل رہے ہیں۔ان میں کیڑے لگ گیے ہیں۔انکی قیمت بازاروں میں نہیں مل پارہی ہے۔انکے سارے سپنوں اور ارمانوں پر پانی پھرتا دیکھائی دے رہا ہے۔فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کر فصلوں کو خراب ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ امسال درگا پوجا میں وہ اپنے پریوار کے لیے کچھ نہیں کر پاءیں گے۔وارڈ 94 چاسہ پٹی کے کسانوں نے یہ مانگ کی ہے کہ سرکار یا انتظامیہ سے کچھ مالی مدد مل جاتی تو ان کے لیے اچھا ہوتا۔

Latest News