جموڑیہ 28 جولائی: جموڑیہ میں منی بس ملازمین نے احتجاجاً اپنی گاڑیوں کو بند کرکے غیر قانونی ٹوٹو کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جموڑیا سے آسنسول،رانی گنج،اکھڑا اور ہری پور جانے والی منی بسوں میں مسافروں کی تعداد ٹوٹو کی وجہ کر کم ہوگءی ہے۔بس ملازمین اسکی شکایت 5سال سے کررہے ہیں۔غیر قانونی ٹو ٹو کی وجہ کر انکی آمدنی پر برا اثر پڑا ہے۔ٹو تو کی وجہ کر منی بس کو سواری نہیں مل رہی ہے۔انتظامیہ سے بار بار گہار لگانے کے باوجود کوءی فایدہ حاصل نہیں ہوا۔جمعرات کی صبح دومہانی روٹ میں تقریباً 40مسافر ٹوٹو پر سوار ہوکر مطلوبہ منزل کی جانب روانہ ہوگیے جس سے منی بس خالیرہ گءی۔ اس طرح کے حالات پیدا ہونے سے منی بس عملہ کو شدید پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک بس ملازم اشوک کمار نے بتایا کہ انشورنس اور روڈ ٹیکس کے لیے انہیں اچھی خاصی رقم سرکار کو دینی پڑتی ہے۔سواری کی عدم موجودگی کے سبب انلوگوں کو بس مالکان کے غصہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے گہار لگایی کہ ٹوٹوکو منی بس اسٹینڈ سے تقریباً 200میٹر کی دوری پر کھڑے ہونے کی اجازت دی جاءے۔ٹوٹو ڈرائیور اہم شاہراہ پر سواری نہ اٹھایں۔انتظامیہ نے انکے مطالبات پر غور کر کے حتمی فیصلہ لیا تو وہ بس چلاءیں گے نہیں تو وہ مجبور ہیں۔منی بس بند ہونے کا ذمہ دار ٹو ٹو ڈرائیور ہونگے۔ایسا انہوں نے کہا۔ منی بسوں کے اچانک بند ہوجانے سے مسافروں کو پریشانیوں کاسامنا کرناپڑا۔















