Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیہ کے کنستوڑیہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جموڑیہ 24 جولائی: جموڑیہ تھانہ کے کنستوڑیہ میں سنیچر کی شام ایک دردناک سڑک حادثے میں سوربھ گھوش نامی ایک موٹر سائیکل سوار کی ڈمپر کے دھکے سے موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک ڈمپر دوسرے ڈمپر کو او ر ٹیک کرنے کے دوران موٹر سائیکل سوار کو دھکا ماردیا جس سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گیا ۔ ڈمپر کچلتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ اس حادثہ کے بعد کچھ دیر تک سڑک جام رہا جسے جموڑیہ ٹرافک پولس اور کیندا پھانسی پولس نے ٹرافک نظام درست کیا ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقام پر اکثر سڑک حادثہ ہوتے ہیں ۔ اس کے لئے اسپیڈ بریکر لگانا ضروری ہے ۔ مہلوک جموڑیہ کے ڈوبرانہ کا باشندہ تھا۔ پولس نے لاش کو آسنسول ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔