Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جی ٹی روڈ پر ٹوٹو بند، ٹوٹو ڈرائیوروں کا سڑک جام کرکے احتجاج ، غیر قانونی ٹوٹو شوروم مالکان کی گرفتاری کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : انتظامیہ کی ہدایت کے بعد جمعہ کے دن سے آسنسول کے جی ٹی روڈ پر آشرم موڑ سے گرجا موڑ تک ٹوٹو کی خدمات پر پابندی لگادی گئی ۔اس کے خلاف ٹوٹو ڈرائیوروں نے آج شہر میں احتجاج کا مظاہرہ کیا۔یونین نیتا راجو اہلوالیہ نے کہا کہ وہ تمام غیر قانونی ٹو ٹو شو روم جنہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو بغیر روٹ پرمٹ کے ٹوٹو فروخت کیا ہے،انکے ساتھ زیادتی کی ہے۔یہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔اس کے لیے انہوں نے کئی بار آر ٹی او سے درخواست کی کہ جس طرح سے غیر قانونی ٹوٹو شوروم ٹوٹو فروخت کر رہی ہے اس پر نکیل کسی جائے ۔لیکن افسوس کہ آر ٹی او نے انکی ایک بھی نہیں سنی اور آج حالت پیچیدہ ہوگیے۔انہوں نے صاف طور پر کہا کہ اگر ٹوٹو کے لیے آسنسول کے گرجا موڑ سے آشرم موڑ تک نو انٹری لگائی جاتی ہے تو یہ تمام غیر قانونی گاڑیوں کے لیے بھی لاگو ہونی چاہیے۔انہوں نے غیر قانونی ٹوٹو شوروم مالکوں کی گرفتاری کا‌مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل مجرم یہ لوگ ہیں۔انہیں پکڑا جائے ۔ان لوگوں نے اپنے فائدے کے لیے بے روزگار نوجوانوں کو بغیر پرمٹ کے ٹوٹو فروخت کیا جبکہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ انہیں کس روٹ میں چلنا ہے۔انہوں نے صاف صاف کہا کہ کسی بھی ٹوٹو ڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیا جاءے گا۔وہ آئی این ٹی ٹی یو سی کے ضلع صدر ابھجیت گھٹک اور ریاستی وزیر ملائے گھٹک سے اس سلسلے میں بات کریں گے۔وہ آر ٹی او سے بھی ملاقات کریں گے اور یہ مطالبہ انکے سامنے رکھیں گے تمام ٹوٹو کا رجسٹریشن کیا جائے اور انہیں روٹ مہیا کرائے جائے ۔