Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*حذیفہ احمد کی تکمیل قرآن کے موقع پر تقریب کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*حذیفہ احمد کی تکمیل قرآن کے موقع پر تقریب کا انعقاد*

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)حذیفہ احمد کی تکمیل قرآن کے موقع پر ڈاکٹر فاروق احمد کے مکان پر ایک خوشگوار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کے بیٹے حذیفہ احمد کے قرآن مکمل کرنے پر ایک تقریب منقعد ہوئی۔ حذیفہ احمد نے کم عمری میں جس طرح قرآن کو قلیل مدت میں مکمل کیا ہے وہ ایک خوش آئند اور مثبت پہلو ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فرحان بارہ بنکوی نے کہا کہ تکمیل قرآن کی مناسبت سے منعقد کی گئی مجلس تمام تقاریب میں سب سے مبارک تقریب ہے کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ رسول اللہ ﷺ نے قرآن کی تعلیم کو دنیا کا سب سے بہتر مشغلہ بتایا ہے اور قرآن کی تعلیم پر زور دیا ہے۔
رسمی تکمیل قرآن کے بعد حذیفہ احمد کی گل پوشی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر محمد فیصل، محمد شاداب، محمد حنیف وغیرہ کی موجودگی قابل ذکر ہے۔ اخیر میں ڈاکٹر فاروق احمد نے تمام موجودین کا شکریہ ادا کیا۔