یکم جنوری 2023بروز اتوار 10بجے دن خطیب الہند حضرت علامہ سیف اللہ علیمی صاحب قبلہ کی قیادت میں علمائے اہلسنت پر مشتمل ادارہ شرعیہ پٹنہ شاخ کولکاتا کی دیار غوث بنگالہ رانی گنج آمد ھوئی
ملک گیر پیمانے پر غازی ملت مفکر اسلام حضرت علامہ غلام رسول صاحب بلیاوی کی مضبوط قیادت میں ادارہ شرعیہ پٹنہ بہار کی ایما پر
تحریک بیداری واصلاح معاشرہ کانفرنس کے ذریعے قوم کو بیدار سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ اور حکومت سے اپنے جائز مطالبات کے ایجنڈے کو لیکر علمائے اہلسنت میدان عمل میں کود پڑے ہیں اسی ایجنڈے کے تحت شہر غوث بنگالہ رانی گنج میں مجلس مشاورت منعقد ھوئی خطیب الہند
حضرت علامہ سیف اللہ صاحب علیمی ۔معمار ملت حضرت مولانا روشن ضمیر صاحب کولکاتا کی قیادت میں قافلہ بارگاہ غوث بنگالہ پہونچا ۔۔خادم اہلسنت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی حضرت مفتی اورنگزیب عالمگیر سعدی حضرت مولانا محبوب عالم صاحب رضوی حضرت مولانا ارشد قادری نے
وفد کا والہانہ استقبال کیا
دربار غوث بنگالہ سے حضرت علامہ سیف اللہ علیمی صاحب نے حکومت وقت سے کیا مسلم ایکٹ بنانے کا مطالبہ حضرت علامہ روشن ضمیر صاحب نے سماج میں پھیلی برائی شادی میں ڈیمانڈ پر احتجاج کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان اپنی بیٹی کی شادی ڈیمانڈ کرنے والے بھیک منگے لڑکے سے ھر گز نہ کریں ۔علامہ غلام آسی مصباحی نے دینی مکتب کے قیام کی اپیل کی بعدہ ادارہ شرعیہ پٹنہ کے بینر تلے دیار غوث بنگالہ رانی گنج میں تاریخی مجلس مشاورت میں ۔علامہ محبوب عالم صاحب رضوی نے مساجد ومدارس کی رجسٹریشن کو وقت کی اھم ضرورت قرار دیا اور ھر ادارے کو رجسٹریشن کرانے کی مسلمانوں سے گزارش کی۔خادم اھلسنت حافظ محمد مبین احمد حبیبی صاحب نے حکومت وقت سے حضرت مولانا محمد عثمان غنی اور سچائی کی آواز بلند کرنے والےجنکو جیل کی سلاخوں قید کر دیا ہے ایسے ہر افراد کو فوراً رہا کرے حضرت علامہ مفتی اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب خطیب وامام آستانہ غوث بنگالہ مسجد رانی گنج نےتعلیمی معیار کو بلند کرنے اور حکومت سے کام لینے پر زور دیا اور فرمایا کہ شھر کے روڈ راسے کو درست کرایا جائے مسلمانوں کو حکومت نظر انداز کرتی ھے کیا مسلمان صرف ووٹ کے لئے ھے حضرت حافظ جنید رضا صاحب نے کہا پہلے اپنے سینے کو جسد کینہ سے پاک کیجیے پھر میدان عمل میں آئیے
مولانا مشرف حسین صاحب کوکاتا نے سماج سے براییوں کے خاتمے اور مسلمانوں کو نیک راستے پر چلنے کی درخواست بڑے درد بھرے انداز میں پیش کیا اس مجلس مشاورت کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے میں مولانا ارشد القادری صاحب حافظ وقاری محمد نسیم الدین صاحب مولانا غلام جیلانی مصباحی صاحب قاری محمد انور رضا صاحب قاری مبارک صاحب رضوی قاری علی احمد مصباحی قاری دانش قاری شہنواز اڈیشہ وجملہ علمائے اہلسنت رانی گنج نے بہت اھم رول ادا کیا مجلس مشاورت کی صدارت خادم اھلسنت حضرت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی نے اور نمائندگی حضرت مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی نےکی اخیر میں صلوۃ وسلام اور مولانا ارشد القادری صاحب کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوئی











