Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگا پور میں دل دہلا دینے والے واقعہ سے پھیلی سنسنی ،ایک ہی پریوار کے4افراد موت کی آغوش میں،خود کشی یا قتل؟ معاملہ پر تذبذب برقرار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگا پور : درگا پور کے کرولیا ڈانگہ ملن پلی علاقہ مین ایک ہی پریوار کے 4افراد کی موت سے سنسنی پھیل گئی۔ سنیچر کی صبح ملن پلی کے رہنے والے امیت منڈل کا جسم پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔گھر میں اس کی بیوی،7سال کی بیٹی اور ایک سال کی معصوم بیٹی مر دہ پائی گئی۔

خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی۔ جانچ کے لیے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولس کے اعلیٰ افسران بھی پہنچے۔ پریوار والوں کا الزام ہے کہ جائیداد کے لیے ان لوگوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی موت سے قبل پریوار کے کچھ افراد کو سوشل میڈیا واٹس پر خودکشی کا پیغام دیا تھا یعنی وہ لوگ کس وجہ کر اجتماعی خود کشی کر رہے ہیں۔ اس پیغام کے بعد پریوار والوں کا شک بڑھ گیا۔درگا پورپولس جانچ میں جٹ گئی ہے۔

اس واقعہ کے بارے میں مہلوک کے ایک رشتہ دارتپن پال جو رشتہ میں ماما لگتے ہیں، بتایا کہ جائیداد کی وجہ کر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے اسے خود کشی ماننے سے انکار کر دیا۔ آج صبح ہی ان کے پاس ایک فون آیاتھا کہ جلد ہی انہیں ماما کے گھر جا نا ہے۔

وہ اپنے بھائی کو لے کر یہاں آئے تو دیکھا کہ ایک ساتھ 4افراد موت کی آغوش میں جاچکے ہیں۔ ان کا صاف کہنا ہے کہ یہ خود کشی نہیں بلکہجائیداد کے لیے ان لوگوں کا قتل کیا گیا ہے۔ تپن پال نے بتایا کہ ان کے ماما زمین کے کاروبار سے منسلک تھے۔ان کی اہلیہ ایک اسکول میں ٹیچر تھیں۔

ان کا پورا پریوار ختم ہو گیا ہے۔ پریوار میں اب صرف مہلوک کی ماں ہی زندہ بچی ہے۔انہوں نے پولس سے گہار لگائی ہے کہ اس قتل معاملہ میں ملوث قصور واروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔