Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگا پور میں ٹیچر بھرتی اسکینڈل کے خلاف بی جے پی کی ریلی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور 4 اگست : درگا پور میں ایس ایس سی ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے خلاف بی جے پی کی طرف سے پد یاترا نکالی گئی۔ یہ پد یاترا گاندھی موڑ سے شروع ہوئی اور مختلف علاقوں کا چکر لگا کر شہر کے وسط میں واقع اے ڈی ڈی اے دفتر کے نزدیک پہنچی۔ جہاں بی جے پی کارکنوں نے ایس ایس سی ٹیچر تقرری گھوٹالہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس پد یاترا کے دوران سابق وزیر پارتھا چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی، جنہیں ٹیچر تقرری گھوٹالے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان دونوں کا پتلا بناکر گھومایا گیا۔

بی جے پی کارکنوں نے ٹیچر تقرری گھوٹالے میں ملوث دیگر ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تقرری اسکینڈل میں مزید لوگ ملوث ہیں، سب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر دلیپ دے، درگا پور مغربی اسمبلی حلقہ کے بی جے پی ایم ایل اے لکھن گھورائی، امیتابھ بنرجی، چندر شیکھر بنرجی اور دیگر کئی کارکنان موجود تھے۔