آسنسول 19 اگست : آسنسول جنوبی تھانہ کے دھیمومن علاقہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جمعہ کے دن پیش آیا ہے ۔اس درد ناک واقعے سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مرنے والے نوجوانوں کی شناخت دھیمومن نمبر پانچ کے رہنے والے سچن سنگھ اور پانی ٹینکی علاقے کے دیپو پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی کونسلر سنجے نونیا اور علاقائی لوگ پہنچ گئے۔ کونسلر سنجے نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ملی جانکاری کے مطابق وہ دونوں دھیمومن بستی کے نزدیک بجلی کے تار کے قریب کیوں اور کیا کرنے گئے تھے۔ اس بارے میں کوئی واضح طور پر نہیں بتا سکتا۔ دونوں نوجوان کرنٹ لگنے سے زمین پر گر پڑے، دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ضلع اسپتال بھیج دیا۔
















