Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج اسٹیشن پر پھر ہوا حادثہ ایک خاتون بلیک ڈائمنڈ ایکسپریس سے نیچے گری*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول ڈویژن کے تحت رانی گنج ریلوے اسٹیشن میں حادثات میں دن با دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ہوڑہ سے دھنباد جانے والی بلیک ڈاءمنڈ ایکسپریس سے ایک خاتون گر گئی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیں۔ریلوے افسران کو خبر ملتے ہی فورا خاتون کو آسنسول ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق رانی گنج اسٹیشن میں حادثات میں ان دنوں کافی اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ایک شخص کی موت ٹرین سے گرنے کی وجہ ہوگئی تھی۔رانی گنج اسٹیشن میں مسلسل ہونے والے حادثات سے مسافر بھی دہشت میں آگیے ہیں۔حالانکہ حادثات پر قابو پانے کی جتنی ذمہ داری ریلوے انتظامیہ کی ہے اسی قدر مسافروں کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔حادثہ سے متعلق رانی گنج اسٹیشن منیجر ارون کمار شرما نے بتایا کہ آج ایک لوکل ٹرین 09:52 میں کھلی تھی۔ ریلوے ملازمین نے انہیں خبر دی کہ ایک خاتون مذکورہ ٹرین کے نیچے گری پڑی ہیں۔انکی عمر تقریباً 27یا 28 سال کے درمیان ہوگی۔انہیں پٹری سے اٹھا کر پلیٹ فارم پر لایا گیا اور ابتدائی  علاج و معالجہ کے بعد آسنسول پرولیا اسٹیشن کے ذریعہ خاتون کو آسنسول لایا گیا۔آسنسول ریلوے اسٹیشن کو اس کی خبر دے دی گئی تھی۔اس لیے وہاں پہلے سی ہی ایک ایمبولنس تیار کھڑی تھی۔اسنسول اسٹیشن پر ٹرین رکتے ہی فوراََ خاتون کو ایمبولنس میں سوار کر کے آسنسول ضلع اسپتال میں داخل کرا یا گیا۔ خبر لکھے جانے تک خاتون کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔زخمی  خاتون کے گھر والوں کو خبر دے دی گئی ہے۔