رانی گنج : رانی گنج شہر کے بکتانگر جانے والی شاہراہ کے قریب کمار بازار گیس گودام کے سامنے ڈکیتی کا منصوبہ بنا رہے 10 سے 12 لوگوں کو رانی گنج پولس نے منگل کی رات گرفتار کیا ۔رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر 6 یا 7 بدمعاش بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیے۔گرفتار نوجوانوں کے پاس سے دھار دار اسلحہ، لوہے کا چھڑ،لاٹھی اور رسی برآمد ہوا۔گرفتار ہونے والوں میں 28 سالہ کلیم عرف چھوٹو،رحیم عمر 23 سال،شوکت خان(25 سال) اور بٹو شیخ عمر 25 سال شامل ہے۔یہ تمام نوجوان رانی گنج کے رونائی علاقہ کے نبی نگر کے رہنے والے ہیں۔پولس نے ملزمین کے خلاف ڈکیتی کا منصوبہ بنانے سمیت دیگر معاملہ کے تحت شکایت درج کی ہے۔انہیں بدھ کے دن آسنسول ضلع عدالت میں پیش کرنے کے دوران ریمانڈ میں لینے کی عرضی داخل کی گئی ۔واضح ہوکہ کہ اس سے قبل بھی پولس نے ڈکیتی کا منصوبہ بنارہے 4 ملزمین کو نمچا کی جنگل سے گرفتار کیا تھا۔










