رانی گنج کے تار بنگلہ علاقہ میں واقع پٹرول پمپ کے پاس ایک مال بردارگاڑی نے ایک بچھڑے کو ٹکر ما ردی۔اس ٹکر سے بچھڑے کی کمرمیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔اس کی خبر فوری طور پر مویشیوں کے لیے کام کر نے والی سماجی تنظیم آیو دار دی وائس آف اینمل کے عہدیداران کو دی گئی۔خبر ملتے ہی تنظیم کے روہن مشرا اور سوربھ داس موقع پرپہنچے۔ انجکشن و دیگر دوائیاں دے کر بچھڑے کا علاج کیا۔بعد ازاں بچھڑے کو رانی گنج کے ہٹیا علاقہ میں واقع گؤ شالہ لے جایا گیا۔ وہاں کے ذمہ دارللت کھیتان سے بات چیت کر کے بچھڑے کو گؤ شالہ میں رکھنے کا انتظام کیا گیا۔بچھڑے کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری آیودار کے ذمہ داران نے لی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بے زباں مخلوق کے لیے تنظیم نے کام کیا ہو او راسکی تیماداری کی ہو۔ اس سے قبل بھی آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال سمیت کتوں کے لیے تنظیم مستعد رہی ہے۔ آج جب انہیں بچھڑے کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو وقت ضائع کئے بغیر تنظیم کے ممبران حادثہ والی جگہ پہنچ کر اسکے علاج و معالجہ کا انتظام کیا۔
گاڑی کی ٹکر سے زخمی بچھڑے کو آیو دار کے ممبران نے ابتدائی علا ج کے بعد گؤ شالہ پہنچایا

















