رانی گنج 26 جولائی: رانی گنج کے کنہیا لال بھگوان داس شراف پریتی بھون میں رانی گنج مارواڑی
یو وامنچ گاندھی گنج شاخ اور رام کمار کھیتان ٹرسٹ کی مشترکہ کوشش سے منگل کے دن مصنوعی اعضاء لگانے کے کیمپ کا انعقاد ہوا۔گورکھپور اور جءے پور سے آیے معالجین نے رجسٹرڈ معذوروں کے اعضاء کاناپ لیا۔بدھ کے دن مصنوعی اعضاء تیار کی جایے گی۔جمعرات کے ضرورت مندوں معذوروں کو مصنوعی اعضا لگادیا جاءے گا۔باہر سے آیے معالجین نے بتایا کہ کیمپ میں جس طرح سے سہولیات مہیا کراءی گءی وہ قابل تعریف ہے۔اس سے ان لوگوں کو کام کرنے میں کافی سہولت ہورہی ہے۔عہدیداران نے بتایا کہ یہاں 5ٹیکنیشین آءے ہیں جو ان اعضاء کو بنایں گے۔وہیں کیمپ کا افتتاح کرتے ہویے مارواڑی یو وا منچ کے قومی صدر کپل لکھوٹیا نے کہا کہ مارواڑی یو وا منچ ایک ایسی تنظیم ہے جو ہمیشہ لوگوں کی خدمت کے لیے تیار رہتی ہے۔عموما یہ سمجھا جاتا ہے کہ سماجی خدمت بڑوں کا کام ہے لیکن چھوٹی عمر میں بھی یہ کام کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ رانی گنج مارواڑی یو وا منچ اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔اس سماجی کام کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ نوجوان نسل اس کام سے جڑ سکیں اور سماج کی خدمت کرسکیں۔پروگرام میں کپل لکھوٹیا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔انکے ساتھ پرشانت کھنڈولیا اور آرتی کھیتان بھی موجود رہے۔