Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج میں واقع گولڈشو روم میں بگ باس کے طرز پر مقابلہ کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج کے تار بنگلہ علاقہ میں واقع گولڈ شوروم میں سوموار کی رات ”فیملی نمبر ون“ مقابلہ کا انعقادکیا گیا۔ مقابلہ میں 6پریواروں نے حصہ لیا۔ کل18امیدوار مقابلہ میں شرکت کرتے نظر آئے۔4راؤنڈمقابلہ میں الگ الگ دلچسپ ایونٹس کے ذریعہ تفریح کا سامان مہیا کرایا گیا۔اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سونکو گولڈ کے روپسا داس نے بتایا کہ سونکو گولڈکی جانب سے پورے ملک میں پھیلے اس کمپنی کے شوروم میں ڈیجیٹل طریقے سے اس طرح کے پروگرام منعقدکیے جاتے ہیں لیکن آج پہلی بار بنگال میں کولکاتا سے باہر کسی شہر میں اس پروگرام کا انعقادکیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رانی گنج میں منعقدہ اس پروگرام میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کل6پریوار کے 18افرادنے مقابلہ میں شرکت کی۔ 4راؤنڈپر مشتمل اس دلچسپ پروگرام میں ایسے ایونٹس شامل کئے گئے تھے جس میں پورا پریوار شریک ہو کر اس ٹاسک کو مکمل کر سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد آسنسول، بانکوڑااور کھڑگ پور میں بھی یہ مقابلہ منعقدکیا جائے گا۔آگے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا بس ایک ہی مقصدہے کہ لوگ کم از کم ایک گھنٹہ اپنے پریوارکے ساتھ وقت گزارسکیں۔اپنی تمام پریشانیوں کو بھول کر زندگی کے مزے لے سکیں۔ملک بھر میں سونکو گولڈکے 140سے زیادہ شو روم ہیں۔کمپنی کی خواہش ہے کہ مقابلہ میں کامیاب ہونے والی فیملی کو لے کرایک گرانڈ فائنل کیا جائے گا۔

Asansol DASTAK ka 15 th August Indenpdence day Special Hindi/Urdu Magazine. Advertiser Contact for Advertisement in a reasonable rate.

Latest News