رانی گنج کا فعال ادبی ادارہ کاروانِ ادب تقریباًآٹھ برسوں سے نئے اذہان کی آبیاری کے ساتھ ہی تعلیمی و ادبی تقریبات بھی کرتا آرہا ہےاوریہاں پابندی سے شعری و نثری نشستیں بھی ہوتی ہیں جن میں بنگال اور بیرون بنگال کی ادبی شخصیتوں کی آمد ہوتی رہتی ہے گزشتہ جمعہ ہگلی محسن کالج کے سابق صدر شعبہء اردو اور مشہور علمی و ادبی شخصیت جناب پروفیسر ڈاکٹر شاہد اختر کی آسنسول آمد پرکاروانِ ادب کی مؤسس ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا نے ان کے اعزاز میں کاروان ادب کی جانب سے ایک استقبالیہ کا اہتمام ادارے کے صدر اور طنز و مزاح نگار جناب سیف الاسلام سیف کی صدارت میں کیامعروف شاعر جناب ندیم شعبانی نے ان کی شال پوشی کی جبکہ ادارے کے سکریٹری اور نوجوان شاعر جناب وقار احمد ،قمر جاوید اور صابرہ حنا وغیرہ نے ان کی خدمت میں میمنٹو پیش کیا ۔ ندیم شعبانی ، ڈرامہ نگار قمرجاوید،ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا ، وقار احمد ،فرح ناز، صاعقہ غیاث اورشگفتہ پروین وغیرہ نے بطور خاص اپنی شعری و نثری تخلیقات پیش کیں بعد ازاں مہمان خصوصی پروفیسر شاہداخترنے خوبصورت اور دلچسپ ادبی گفتگو طلباء و طالبات کے گوش گزارکی،مطالعہ کی اہمیت بتایا اور انہیں کار آمد مشورے سے نوازا ۔ صابرہ حنا نے اپنی نقابت کے دوران پروفیسر شاہد اختر کی علمی ، ادبی اور سماجی زندگی کا بھرپور تعارف پیش کیا، ماسٹر انور کے علاوہ پہلی بار اس بزم میں شریک ہونے والے طلباء وطالبات میں سہیل حسین، سنجیدہ شبیر خان ،چاندنی خاتون، شمع پروین ، نازنین خاتون ، ریشماں خاتون وغیرہ اہم ہیں الباش ذکی سیف اور اطیبہ سیف نے میزبانی کے فرائض انجام دیے ،پر تکلف ناشتہ کے بعد رات کے نو بجےمحفل کا اختتام ہوا ۔۔

















