Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج کے ایور گرین سوسائٹی کی طرف سے ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا کو دیا گیااستقبالیہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج ۔ٹی ڈی بی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر و آسنسول میو نسپال کارپوریشن اردو اکیڈمی کے مشاورتی کمیٹی کی رکن ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا کو ایک بار پھر پچھم بردوان لوکل کمپلین کمیٹی کا چیئرپرسن بناےء جانے کی خوشی میں رانی گنج ایور گرین سوسائٹی کے ممبران نے گلدستہ دےکر انکا شاندار استقبال کیا ۔اس موقعے پر آسنسول عید گاہ ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر جناب محمد رضوان اور رانی گنج ہائ اسکول کے سابق فعال ٹیچر انچارج محمد زاہد حسین نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے موصوفہ کو مبارکباد پیش کی اور اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ عہدہ ایک ایسی خاتون کو ملا جن کا تعلق اقلیتی فرقے سے ہےاور جن کی شخصیت بہت ہی فعال اور متحرک ہے
اس موقعے پرنیک خواہشات پیش کرنے والوں میں مذکورہ ادارے کے اراکین کے ساتھ ہی شہر کے کئ اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے جنمیں محمد ذاکر،گل محمد خان ،انورانصاری،ثمر
پروین،ریاض خان و دیگر پیش پیش تھے۔واضح ہو کہ ضلعی سطح پر حکومت مغربی بنگال کی طرف سے بننے والی یہ ایک اہم کمیٹی اور کسی بھی اقلیتی خاتون کو ملنے والا ایک بڑا عہدہ ہے جس کے تحت تمام گورنمنٹ دفاتر کے ساتھ اسکول اور کالجوں میں بھی عورتوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی طرح کی جنسی ہراسانی و زیادتی کی شکایت پر اس کمیٹی کو جانچنےاور ٔکاروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔