Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج کے ایک شخص کو ناگالینڈ کی پولس نےحراست میں‌لیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ناگالینڈ پولس نے غیر معیاری سیمنٹ کی فراہمی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق منگل پور انڈسٹریل ایریا میں ایک کارخانہ کےخلاف معیاری سیمنٹ کے بجائے غیر معیاری سیمنٹ سپلائی کرنے کا‌الزام‌لگا ہے۔شکایت درج ہونے کے بعد ناگالینڈ پولس نے ٹرانزٹ ریمانڈ پر رانی گنج کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ناگا لینڈ کی ایک کمپنی نے 90لاکھ سیمنٹ کی بولی لگائی تھی۔کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کارخانہ کو معیاری سیمنٹ فراہم کرانے تھی لیکن غیر معیاری سیمنٹ بھیجا گیا۔واقعہ کے بعد تنظیم سے

کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کے ساتھ نوٹس بھیجا گیا لیکن تنظیم کے ذریعہ کوئی پہل نہیں کی گئی۔آخر کمپنی نے ناگا لینڈ پولس سے رابطہ قائم کیا۔منگل کے دن ناگا لینڈ پرب پور تھانہ کے 3پولس اہلکار رانی گنج پہنچے اور تنظیم سے وابستہ ایک شخص کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا۔