Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریاستی وزیر ملائے گھٹک نے3سی این جی بسوں کا کیا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول:ریاستی وزیر ملائے گھٹک نے سنیچر کے دن3سی این جی بسوں کا افتتاح کیا۔ موقع پر آسنسول کارپوریشن کے چیئر مین امر ناتھ چٹر جی،ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک، دپٹی میئر وسیم الحق،میئر ان کانسل گرو داس چٹرجی اور ایس بی ایس ٹی کے افسران و عملہ موجود رہے۔ آسنسول سے 3نئی بسیں 3مختلف روٹ میں چلائی جارہی ہیں۔ آسنسول نوا دیپ،آسنسول پرولیا اور آسنسول کالنا کے درمیان یہ نئی بسیں چلیں گی۔سنیچر کے دن درگا پور اور آرام باغ میں کل10نئی بسوں کا افتتاح عمل میں آیا۔واضح ہوکہ اس بار ایس بی ایس ٹی سی اپنا فلنگ اسٹیشن بنا کر سی این جی بسیں چلائیں گی۔ فی الوقت درگا پور اور آرام باغ میں فلنگ اسٹیشن کا قیام عمل میں آیا ہے۔ایس بی ایس ٹی سی کے صدر سبھاش منڈل نے نے بتایا کہ آج 3سی این جی بسوں کا افتتاح کیا گیا۔ جنوبی بنگا ل کے3ڈپو، پچھم بردوان ضلع کے آسنسول اور درگا پور اور ہگلی کے آرام باغ ڈپو سے چلے گی۔