
مغربی بنگال کے وزیر قانون کے رہائشی مکان میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری سے پورے علاقے میں ہلچل۔ملی جانکاری کے مطابق بدھ کی صبح سی بی آئی کی ٹیم وزیر قانون مولائے گھٹک کے دو مکانوں اپکار گردن اور پشتنی مکان چیلی ڈانگہ کے ساتھ ہی ایک اور اپکارگارڈن کے مکان میں سی بی آئی کی الگ الگ ٹیموں نے چھاپہ ماری کرکے تلاشی مہم چلارہی ہے۔ گھر میں موجود نوکر ونوکرانیوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ واضح ہو کہ کوئلہ تسکری معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے وزیر موصوف کو نوٹس بھیج کر حاضر ہونے کو کہا جارہا تھا لیکن وزیر کے حاضر نہیں ہونے پر آج سی بی آئی کی کاروائی ہورہی ہے۔
Post Views: 201










