آسنسول : سائبر ملزمین لوگوں کو اپنی جعلسازی کا شکار بنانے کے لیے نئے نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔اب واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ان لوگوں نے جال بچھایا ہے۔ٹیلی گرام اور واٹس ایپ پر فرضی گروپ بنا کر اور چینل کھول کر لوگوں کو ٹھگا جارہا ہے۔چینلوں پر مختلف مچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کے نام پر دھوکہ دہی کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔اس جعلسازی کے شکار آسنسول کے رہنے والے ایک شخص ہوئے ہیں۔اسکی شکایت سائبر پورٹل پر کی ہے۔شکایت کرنے والے شخص نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ٹیلی گرام پر ایک امیت بوسٹ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے نام پر چینل میں اچانک سے جوڑ لیا گیا اور انہیں پیغام دیا گیا۔جعلسازی کا شکار ہونے والے شخص کو اس بات کا علم تھا کہ یہ پورٹل لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے ہے۔ اپنے شک کو یقین میں بدلنے کے لیے انہوں نے 2000 کی رقم بھیجی۔کچھ دیر بعد انہیں وائس میل بھیجا گیا کہ 2000 کا سلوٹ فل ہوگیا ہے آپ 5000 والے سلوٹ کے لیے مزید 3000 رقم بھیجیں۔جب 2000 روپیے واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو جواب ملا کہ وہ رقم واپس نہیں ہوگی اب آپ کو 5000 والے گروپ میں جواءن کرناہوگا۔قارئین کو ہوشیار کرنے کے مقصد سے جعلساز کا نمبر اور بینک کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہے۔
Name:MANISH KUMAR GIRI
ACC:50200075067697
IFSC:HDFC0004955
PHONE PAY:7248232425
PAYTM:7248232425
اس پورے واقعہ کی شکایت سائبر سیل میں کی گئی ہے۔اس طرح کے سینکڑوں فرضی چینل ٹیلی گرام پر کھلے ہوئے ہیں جو لوگوں کو لالچ دے کر ٹھگ رہے ہیں۔یہ جعلساز آپ کی محنت اور خون پیسے کی کمائی منٹوں میں صاف کر سکتے ہیں۔ضروت ہے ہوشیار رہنے کی۔اس طرح کے کال موصول ہونے پر فوری طور پر سائبر کرائم سیل سے رابطہ قائم کریں۔










