Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت، تین زخمی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول۔ آسنسول نارتھ پولیس اسٹیشن کے تحت شیتلا گاؤں کے قریب منگل کی رات دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی تین نوجوان شدید طورپر زخمی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی رات این ایچ 2 پر شیتلا موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 6 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے 6 نوجوانوں کو آسنسول ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دو نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمیوں کو وہاں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔
کچھ دیر بعد ایک اور نوجوان علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ مرنے والوں کی شناخت سونو کمار یادو ساکن سرسوتی پلی، آسنسول ساؤتھ پولیس اسٹیشن، اویناش چودھری، ساکن این سی لاہری اسکول، آسنسول نارتھ پولیس اسٹیشن، راہول راوت، ساکن اپکار گارڈن، نزدکولکاتہ سویٹس، آسنسول ساؤتھ پولیس اسٹیشن کے طور پر کی گئی ہے۔ دوسری طرف، زخمیوں کی شناخت اتم بوری ساکن سمدھی پاتھورگوڑا، سلان پور، اتم بوری ولد لیفٹیننٹ چندو باؤری، ساگر بوری ساکن سیتلہ، آسنسول نارتھ تھانہ کے طور پر ہوئی ہے۔