بارا بونی : موٹر سائیکل اور کار کے درمیان ٹکر میں ایک شخص جاں بحق ، ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام آسنسول کے باربنی پولیس اسٹیشن کے تحت جام گرام پنچایت کے کانٹاپہاڑی بھٹاس سے متصل ای سی ایل آفس کے سامنے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ آسنسول ضلع اسپتال اور پولیس ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان جس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نازک حالت میں آسنسول ضلع اسپتال میں داخل نوجوان کا نام سکو مرمو (36) ہے۔ ان کا گھر تھانہ انڈل کے بہولا جام باندھ میں ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق آج شام کار آسنسول بارابنی تھانہ کے روناکوڑا گھاٹ سے نارتھ تھانے کے جوبلی موڑ کی سمت جا رہا تھا۔ دوسری طرف دو نوجوان دوموہانی سے روناکوڑا گھاٹ کی طرف جارہے تھے۔ جام گرام پنچایت کے کانٹاپہاڑی کے بھاٹاس چوراہے کے قریب موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی۔ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر باربانی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو اٹھا کر آسنسول ضلع اسپتال پہنچایا ۔










