Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سیتارام پور کمار ڈیہہ طبی مرکز میں میئر بدھان اپادھیائے اور ڈپٹی میئر وسیم الحق نے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

نعمت پور : آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌ اپادھیائے نے جمعہ کے دن وارڈ 18 سیتارام پور کے کمار ڈیہی پرائمری طبی مرکز میں بیت الخلاء کا سنگ بنیاد رکھا۔موقع پر میئر نے کہا کہ بایاں محاذ کی سرکار کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں تھا۔ترقیات کے نام پر کچھ بھون کی تعمیر کی گئی تھی لیکن کوئی خاص مقصد نہیں تھا۔ریاست مغربی بنگال میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی نے پوری ریاست میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا۔عام لوگوں کی سہولت کےلیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔اسی منصوبہ کے تحت یہاں بیت الخلاء کی تعمیر کی جارہی ہے۔آنے والے دنوں میں اس طبی مرکز میں بہت سارے کام کیے جاءیں گے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ طبی خدمات بحال رکھنے کے لیے اسپتال اور ڈاکٹروں کو نقصان نہ پہنچائیں ۔میئر بدھان اپادھیائے کے ساتھ ڈپٹی میئر وسیم الحق اور ایم ایم آئی سی اندرانی مشرا موجود رہے۔

Latest News