برن پور: ایک بار پھر سیل آئی ایس پی کارخانہ کی جدت کاری 35 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔ اس کے بعد پرانے اور نئے پلانٹس کو ملا کر کل پیدوار کی صلاحیت 70 لاکھ ٹن ہو جائے گی۔ سوموار کو آئی ایس پی ایریا کے ارد گرد کے علاقے کے کونسلروں کے ساتھ آئی ایس پی انتظامیہ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جدت کاری کو آسانی سے انجام دیا جاسکے۔
اس میٹنگ میں آئی ایس پی کے ای ڈی پروجیکٹ سرجیت مشرا، ای ڈی یو پی سنگھ، سی جی ایم بنودکمار وغیرہ موجود تھے۔


اس دوران انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 70 لاکھ ٹن کی صلاحیت والے پلانٹ کی لاگت 35 ہزار کروڑ روپے ہے اور پلانٹ کو جدید بنانے کا ٹھیکہ ایم ایم ڈسٹر اور میکن کو دیا گیا ہے۔ اس دوران مزید ترقیاتی کام کرائے جائیں گے جن میں 560 فلیٹس، ٹنل گیٹ سے ریور سائیڈ روڈ کو چوڑا کرنا وغیرہ سمیت ٹاؤن میں ترقیاتی کام بھی کیے جائیں گے۔
ترنمول کانگریس کے ریاستی کمیٹی کے رکن و وارڈ کونسلر اشوک ردرا نے کہا کہ سیل آئی ایس پی میں جدت کاری ہو رہی ہے، ہم اس کے ساتھ ہیں، لیکن فی الحال سیل کی طرف سے کارپوریشن کے ذریعے کیا جانے والا کام این او سی نہ ہونے کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ آئی ایس پی کو اس کا جائزہ لینا ہو گا، اس کے علاوہ زمین کے بدلے 240 لوگوں کو نوکریاں ملنی تھیں جن میں سے صرف 179 کو نوکریاں ملیں۔ جو لوگ عمر کی حد سے تجاوز کرچکے ہیں تو انہیں کوئی مستقل کام دیا جائے۔

اس میٹنگ میں وارڈ 98 کی کونسلر کہکشاں ریاض نے کہا کہ ایسکو انتظامیہ بیرونی لوگوں کو نوکری دے رہی ہے جبکہ مقامی تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ بیرونی لوگوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی نوکری دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارخانے کی جدت کاری ہو اور شہر کی ترقی ہو لیکن اطراف کے محلے ا ر علاقے کی بھی جدت و ترقی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس میٹنگ میں اش ک ردرا اور کہکشاں ریاض سمیت دوسرے کونسلروں میں انوپ ماجی، شیبانند باؤری، اکھے گھوش، گرمیت سنگھ، دلیپ اورانگ، سندھیا داس موجود رہیں۔
Advertise with Asansol Dastak
Contact 7908055130