Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سیٹی کیبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام میگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

oplus_2

آسنسول : سیٹی کیبل نیٹ ورک(آئی سی این سی ایل) کے زیر اہتمام اتوار کے دن آسنسول کلب میں میگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کے ساؤتھ بنگال ہیڈ اور روح رواں جئے دیب مکھرجی اور مہمانان میں آسنسول کے معروف صنعت کار پون گٹگٹیا ، سنئیر صحافی بسوادیب بھٹاچاریہ، آسنسول کے معروف بزنس مین سچن رائے ، وارڈ کونسلر اشوک ردرا ، شرابونی منڈل، بورو چیئرمین شیبا نند باؤری ، آسنسول کارپوریشن کے ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی ، سونالی قاضی، مدھو ڈمریوال ، خون عطیہ کیمپ کے روح رواں پربیر دھر، معروف کریکٹر کملندو مشرا، آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر سنجیت چٹرجی کے علاوہ دیگر مہمانان و خون عطیہ کرنے والوں کی کافی تعداد

oplus_2
oplus_2
oplus_2
oplus_2

موجود رہی۔

آسنسول بلڈ بینک کے بینو سین گپتا دیگر اسٹاف نے اس نیک کام کو بڑی خوبی سے انجام دیا۔ سیٹی کیبل کے جئے دیب مکھرجی نے بتایا کہ گرمی کے موسم میں آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی بے حد کمی ہوتی ہے۔ اس کمی کو کچھ حد تک پورا کرنے کے لئے سیٹی کیبل کی جانب سے ہر سال میگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسنسول ضلع اسپتال کے تھلیسیمیا اور دیگر مریضوں کو روزآنہ خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسنسول کے کئی ادارے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے ہیں انہیں بھی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ آسنسول ضلع اسپتال میں ضرورت مندوں کو وقت پر خون مہیا کرایا جاسکے۔