انڈال 12 جولائی: انڈال باشندہ پرکاش رجک کی بیوی گذشتہ تین دنوں سی لاپتہ تھی آج صبح انڈال کے حکم باٹی کے ایک کنواں میں ایک لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ اس کی شناخت پرکاش رجک کی لا پتہ بیوی کے طور پر ہویی ہے ۔ خبر پاتے ہی پولس موقعے پر پہنچی اور لاش کو کنواں سے نکال کر آسنسول ضلع اسپتال کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور مہلوکہ کے شوہر اور اس کی ماں کو حراست میں لے کر تھانہ لے آیی ہے ۔ الزام لگایا گیا ہے کہ پرکاش رجک کی شادی دیو گھر میں تین سا ل قبل ہویی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی پرکاش اپنی بیوی پر مزید جہیز کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا جس میں موٹر سائیکل بھی شامل ہے ۔






Post Views: 116










