Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*علمائے اہلسنت نے کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ نے دی نوپور شرما کی گرفتاری کی یقین دھانی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 29 جون (پریس ریلیز) :مورخہ 28 جون بروز منگل دو بجے دن بمقام پولو گراؤنڈ آسنسول میں علمائے اہلسنت کا ایک وفد جسمیں حضرت علامہ حافظ سید محمد عتیق الرحمن صاحب قادری خطیب وامام جامع مسجد درگاہ حضرت شیر شاہ با با ڈیشیر گڑھ۔ خادم اہلسنت حافظ محمد مبین احمد صاحب حبیبی خطیب مسجد کریم ڈنگال برن پور علامہ محمد عیسیٰ مصباحی صاحب خطیب نوری مسجد آزاد نگر برن پورحافظ محمد مظفر حسین صاحب ضیائی قمر پور قاری عبد الکبیر صاحب خطیب جامع مسجد دھرم پور حافظ محمد جنید رضا صاحب حبیبی کجڑا کوئلیری رانی گنج شامل تھے وقت مقررہ سے پیشتر وزیر اعلیٰ کی آمد پر علماء عرضداشت پیش نہ کر سکے تاہم ۔وفدکےمائندے حضرت علامہ حافظ سید محمد عتیق الرحمن صاحب قادری۔مولانا محمد انور رضا صاحب دومہانی۔مخلص قوم و ملت عالی جناب سید محمد افروز صاحب صدر ترنمول کانگریس ضلع پچھم بردوان اور نقیب اہلسنت حافظ محمد جنید رضا صاحب حبیبی,مولانا انور رضا صاحب دوموہانی نے کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ۔۔وزیر اعلیٰ نے علماء اور آئمہ مساجد سے اپیل کی کہ ماحول سازگار اور پر امن بنائیں ھم آپ کے ساتھ ھیں نو پور شرما ضرور گرفتار ھوگی جسکا اعلان انہوں نے اسٹیج پر مجمع عام میں بھی کیا اور نام لئے بغیر کہا کہ اس گندی عورت کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتے ۔۔قانونی کارروائی جاری ھے ھماری حکومت ضرور گرفتار کریگی آئمہ کرام کو 10منٹ کا وقت دینے پر ھم وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ھیں ساتھ ھی مائنوٹری سیل ضلع پچھم بردوان کے صدر جناب سید محمد افروز صاحب مخلص قوم نے وفد کا پرخلوص استقبال کیا ھم علماء ان مخلصین کے بھی شکر گزار ھیں ملک خصوصاً مغربی بنگال کے عوام وخواص سے گزارش ہے کہ ماحول کو خوشگوار اور پر امن بنائے رکھیں، 

۔فقط محمد مبین احمد حبیبی ،نائب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال

 

 

Latest News