Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فاریہ خان نے سی بی ایس ای کے دسویں امتحان میں 90فیصد نمبر لا کر اپنے فیملی اور علاقے کا نام روشن کیا ہے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول 22 جولائی : سماجی خدمتگار اور بزنس مین فیروز خان ایف کی دختر فاریہ خان نے سی بی ایس سی بورڈ امتحان میں 90فیصد مارکس کے ساتھ اپنے والدین کا سر فخر سے اونچا کیا۔فاریہ کی کامیابی سے نہ صرف پریوار کے لوگوں میں بلکہ آس پاس کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ چہار جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔آسنسول سمیت ملک بھر سے فیروز خان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔فیروز خان ایف کے نے بتایا کہ انکی بیٹی کو مصوری کے ساتھ جنرل نالج کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔وہ فرصت کے اوقات میں پیٹنگ کرتی ہے۔پیٹنگ میں فاریہ کو بہت سارے ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ بھی مل چکا ہے۔فاریہ سماج کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے۔ اسے سماجی کا موں سے خاصہ دلچسپی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ انکے این جی او کے بہت سارے پروگرام میں شرکت کرتی ہے۔فاریہ خان نے بتایا کہ وہ آگے چل کر آیی اے ایس بننا چاہتی ہے تاکہ ملک کی خدمت کرسکے۔فاریہ کے والد نے بتایا کہ وہ تعلیم نسواں کے سلسلے بہت فکر مند رہتی ہے۔ ملک میں پھیلی ہوئی غریبی کو بھی کم کرنے کے لیے وہ متفکر رہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ وہ ایسی تعلیم حاصل کرے جس سے سماج اور ملک کو فائدہ پہنچ سکے۔وہ سماج کے لیے سماجی کام کرنا چاہتی ہے۔وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ملک اور سماج کے لیے پڑھنے کی خواہش مند ہے۔