*آسنسول 11 جون : تقریب ہال سے براہ راست خبر۔۔۔۔ فوسبکی نیو مٹالکس سالانہ ایکسیلنس ایوارڈ تقریب سنیچر کے دن آسنسول کلب میں شروع ہوا۔ قومی ترانہ ،مہمانان کے ہاتھوں شمع روشن اور شریمتی میتا رایے کی افتتاحی گیت کے بعد چیف ایڈوایزر ،ایوارڈ کمیٹی سپن چودھری نے خیر مقدمی کلمات پیش کیے۔ اس موقعے پر ریاستی وزیر مولاے گھٹک، آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امر ناتھ چٹرجی، اے ڈی ڈی اے کے چیئرمین و رانی گنج کے ایم ایل اے تابش بنرجی، چیئرمین پیناکل انفو ٹیک بمل پٹواری، مشن اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر ستیہ جیت بوس، پولس کمشنر ایس نیلکنٹم، قاضی نذرل یونیور سٹی کے وایس چانسلر ڈاکٹر سادھن چکر ورتی ،امر چاند کنڈو،ستیم راءے چودھری کے علاوہ فوسبکی کے ذمہ داران و ممبران موجود رہے، نظامت آر پی کھیتان، سکریٹری رپورٹ سچندرا ناتھ راءے نے پیش کیے۔اس موقع پر نیے بزنس مین اور کامیاب بزنس مین کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔












