Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فیروز خان(ایف کے)کو بنگا شرشٹا ایوارڈ ملنے پر بیرون ممالک سے مبارکباد دینے کا لامتناہی سلسلہ شروع*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول :شہر نشاط کولکاتا میں بنگا شرشٹا ایوارڈکا پروگرام بڑے تزک و احتشام کے ساتھ وسیع پیمانے پر منعقد ہوا۔
مذکورہ پروگرام میں تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈسے سرفراز کیا گیا۔ ان میں کاروبار،بنگلہ فلم انڈسٹری اور سماجی کام میں اپنی پہچان بنانے والے افراد کو ان کی گراں قدرخدمت کے اعتراف میں ایوارڈسے سرفراز کیا گیا۔
ایف کے گروپ کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر فیروز خان ایف کے نے بتایا کہ یہ ایوارڈنہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو انہیں سماجی کام کے لیے جاری رکھنا ہے۔ ایوارڈملنے کے بعد فیروز خان کے حامی اور چاہنے والوں کے ذریعہ مبارکباد پیش کئے جانے کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک عزیزکے علاوہ بیرون ممالک سے ان کے مداح اورحامی مبارک بادپیش کررہے ہیں۔ اتنی بڑی خوشی ملنے پر عزیز و اقارب بھی انہیں دعائیں دے رہے ہیں۔ لوگ لگاتار کال، میسج اور سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔
قریب رہنے والے افراد ان کے آفس پہنچ کر گلدستہ پیش کر اپنی محبت و عقیدت کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس خبر سے شہر آسنسول سمیت ریاست بھر میں لوگوں کے اندرخوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ واضح ہوکہ فیروز خان ایف کے کو ان کی کام کی وجہ سے پہلے بھی بہت سارے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈمل چکا ہے۔

Latest News

Related News