Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*قاضی شفیق احمد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان رمضان المبارک کے موقع پر پانچ سو جوڑے کپڑے تقسیم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

                                              رمضان المبارک غمگساری اور ہمدردی کا مہینہ ہے اللہ رب العزت نے اس مہینے میں ضرورت مندوں کا کا خیال اہل ثروت کو رکھنے کا حکم فرمایا ہے اور اس موقع پر یہ حکم دیا ہے کہ اپنے رشتے داروں ، پڑوسیوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کا خیال رکھو اور عید الفطر کے موقع پر ان کے بچوں کے لیے بھی عید کا تحفہ پیش کرو ظاہر سی بات ہے اس موقع پر ہر کوئی اپنی صلاحیت کے مطابق اللہ کے اس حکم کی بجاوری میں مصروف رہتا ہے اسی طرح اہل خیر تاجر حضرات نے  بھی قاضی شفیق احمد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کو غرباء اور ضرورت مندوں کے درمیان کپڑوں کی تقسیم کی ذمہ داری دی اور الحمدللہ 16 رمضان المبارک سے مستقل ضرورت مندوں کے درمیان ان کے عزت و وقار کا خیال رکھتے ہوئے خاموشی کے ساتھ جامعہ ابن عباس نیا معاملہ ریلپار آسنسول کے احاطے سے تقسیم کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ اس ٹرسٹ کی جانب سے کپڑوں کا تقسیم اور رمضان کٹس وغیرہ کابرسوں سے جاری ہے الحمدللہ سابقہ روایت کو باقی رکھتے ہوئے  اس سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں خاموشی کے ساتھ ضرورت مندوں  کا تعاون کیا جا رہا ہے جامعہ ابن عباس کے ناظم  حضرت مولانا محمدفہیم نیر قاسمی اور قاضی شفیق احمد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیئرمین ماسٹر بشیر انور صاحب نے ان اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے جن حضرات نے ٹرسٹ کو اپنا تعاون پیش کیا اور جامعہ ابن عباس کے احاطے سے غرباء ضرورت مندوں کے درمیان خاموشی کے ساتھ نئے کپڑوں کی تقسیم کو جاری رکھاہے کپڑوں میں جنس پینٹ شرٹ ، ٹی شرٹ،لیڈس سوٹ،ساڑیاں بچوں کے کپڑے  وغیرہ شامل ہیں ٹرسٹ مختلف مواقع پہ ضرورت مندوں کا خیال کرتے ہوئے حسب صلاحیت اور تجار اہل ثروت کے تعاون سے ضرورت مندوں تک پہنچ کر مختلف مواقع پہ اپنی خدمات پیش کرتا رہا ہے لاک ڈاؤن کے موقع سے بھی ٹرسٹ نے خاموشی کے ساتھ ضرورت مندوں میں بڑا کام کیا ہے الحمدللہ ، اللہ تعالی نے اس ٹرسٹ سے جہاں مختلف کام لیا ہے وہیں تعلیم کے میدان میں جامعہ ابن عباس جو اس وقت کرائے کے مکان پہ چل رہا ہے پیش رفت کیا ہے ائندہ کے منصوبوں میں اعلی  عصری تعلیمی ادارے ، ہنر سینٹر ، ہیلتھ سینٹر ، اسپتال اور اس طرح کے مختلف سینٹرز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہذا اہل خیر حضرات سے ذمہ دارانہ ٹرسٹ نے جامعہ ابن عباس کا بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی ٹرسٹ کے لیے زمین کی خریداری کی کوشش جاری ہے تمام مخلصین معاونین ٹرسٹ و جامعہ  سےدرخواست کی جاتی ہے کہ زمین کی خریداری  پر بھی توجہ فرماتے ہوئے اپنے مرحوم مرحومین کے نام سے آدھا کٹھہ  ایک کٹھہ دو کٹھہ جیسے جتنی اللہ نے صلاحیت دی ہے تعاون فرما کر کے ٹرسٹ کیا منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور تعاون فرمائیں اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام مخلصین اور معاونین  کی طرف توجہ فرمائیں اور انہیں اجرر عظیم سے نوازیں۔

  *محمد اقبال* اشاعتی صدر مدرس جامعہ ابن عباس نیا محلہ ریلپار آسنسول

Latest News