Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*لگان کلب کے زیر اہتمام مینی نیٹ ناک آؤٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں حیات ٹیم چمپین*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور 11 جولائی: لگان کلب رحمت نگر کلب کی جانب سے مینی نیٹ ناک آؤٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد رحمت نگر ہاءی اسکول میدان میں گذشتہ 24 جون سے شروع ہوا ۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ حیات اور رضا ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ اس مقابلے میں حیات کی ٹیم نے تین گول دءیے جبکہ رضا ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوگی ۔اس ٹورنا منٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ پانچ پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان 25/25منٹ کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں حیات ٹیم نے دو گول سے چمپین شپ کا خطاب جیت لیا۔ تاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد 12ہزار روپے جبکہ رنر ٹیم کو ٹرافی اور نقد 10ہزار روپے کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو الگ الگ انعامات ۔ مین آف دی سریز حیات کے کھلاڑی حنا کو اور بیسٹ گول کیپر حیات کے آفتاب کو دیے گئے۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں شامل ہوئے مہمانانوں میں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر وسیم الحق ، رانی گنج کے سابق رکن اسمبلی سہراب علی ، کونسلر کہکشاں ریاض ، اشوک ردرا ، اردو اکاڈمی ممبر طلعت شہمید ، ہیرا پور سرکل کے سی آئی شیبناتھ پال ، افسر انچارج ہیرا پور تھانہ اور خاتون تھانہ کی انچارج پیالی جانا ، پربیر دھر ،ابو قرنین ، انتصار خان اور حفیظ الرحمٰن و دیگر موجود رہے۔ اس ٹورنا منٹ کے انعقاد اور کامیابی سے ہم کنار کرنے والوں میں احمد اللہ خان اور شمش خان عرف ببلو و ارکین کلب کے نام شامل ہیں۔