Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ اصدقیہ اشرفیہ اظہارالعلوم، بنالی، جموڑیہ کا آٹھواں عظیم الشان امام الانبیاء کانفرنس و جشن دستار حفظ القرآن بتاریخ 23 جنوری کو*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بنالی اصدقیہ اشرفیہ اظہار العلوم سوسائٹی جموڑیہ کے زیر اہتمام مدرسہ اصدقیہ اشرفیہ اظہارالعلوم کا آٹھواں عظیم الشان امام الانبیاء کانفرنس و جشن دستار حفظ القرآن بتاریخ 23 جنوری بروز منگل بوقت بعد نماز عشاء مدرسہ اصدقیہ اشرف العلوم کے وسیع میدان بنالی، جموڑیہ میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ ہونے جارہا ہے۔ جس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت سید شاہ الحاج حافظ اطہر الدین اصدقیہ چشتی قبلہ، نگرانی حضرت حافظ و قاری الحاج واعظ الحق اصدقی چشتی ، بانی و مہتمم مدرسہ ہذا و امام جامع مسجد بنالی اور صدارت حضرت علامہ حافظ و قاری سید الحاج عتیق الرحمن قادری، ڈیسر گڈھ فرمائیں گے۔ نقابت کے فرائض نقیب اہلست خورشید اقبال برنپور انجام دیں گے۔ مذکورہ جلسے میں مقرر خاص آل نبی اولاد علی شہزادہ حضور غازی ملت سید محمد نورانی اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ النورانی، کچھوچھہ شریف اور بنگلہ مقرر خطیب ہندوستان حضرت مولانا قاضی مشتاق احمد قادری، بول پور،بیر بھوم رونق بزم ہوں گے۔ اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام،شعرائے اسلام رونق اسٹیج ہو کر جلسے کو خطاب فرمائیں گے۔ اراکین جلسہ نے تمام ہمدردانہ قوم و ملت سے شرکت کی اپیل کی ہے۔